ایران میں انسانی سمگلروں کےخلاف کارروائی، 10 پاکستانی شہری بازیاب

ایران میں انسانی سمگلروں کےخلاف کارروائی، 10 پاکستانی شہری بازیاب
کیپشن: ایران میں انسانی سمگلروں کےخلاف کارروائی، 10 پاکستانی شہری بازیاب

ویب ڈیسک: ایران میں انسانی سمگلروں کے خلاف پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے 10 پاکستانی شہریوں کو بازیاب کروالیا۔

تفصیلات کے مطابق ایران میں پاکستانی سفیر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ پاکستانی حکومت نے ایران میں انسانی سمگلروں کے خلاف پولیس کی مضبوط کارروائی پر تہہ دل سے شکریہ ادا کیا ہے، جس کے نتیجے میں دس پاکستانی شہری محفوظ حالت میں بازیاب ہو کر سفارت خانے کے تحویل میں ہیں۔

وزارتِ خارجہ کے مطابق  ان پاکستانیوں کی جلد پاکستان واپسی کے انتظامات کیے جا رہے ہیں۔ حکومت نے اپنے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ انسانی سمگلروں کے جھوٹے وعدوں میں نہ آئیں اور اس گھناؤنے عمل کی بھرپور مذمت کریں۔

ایران پولیس نے انسانی سمگلنگ کے اس قابل مذمت فعل میں ملوث جرائم پیشہ گروہوں کو گرفتار کر لیا ہے۔ دونوں ممالک کے درمیان انسانی اسمگلنگ کے خلاف تعاون مضبوط ہو رہا ہے۔

Watch Live Public News