محکمہ موسمیات نےگرچ چمک کےساتھ بارشوں کی پیشگوئی کردی

محکمہ موسمیات نےگرچ چمک کےساتھ بارشوں کی پیشگوئی کردی
کیپشن: محکمہ موسمیات نےگرچ چمک کےساتھ بارشوں کی پیشگوئی کردی

ویب ڈیسک: محکمہ موسمیات نے میدانی علاقوں میں شدید گرمی اور ملک کے چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کر دی۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہناہےکہ ملک کے بیشتر شہروں میں آج موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے، گلگت بلتستان، کشمیر اور بالائی خیبرپختونخوا میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔

اس دوران رات کے اوقات میں جنوبی پنجاب میں آندھی اور جھکڑ چلنے کے علاوہ چند مقامات پرہلکی بارش ہونے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

رات کے وقت ملتان، ڈی جی خان اور ساہیوال میں ہلکی بارش کا امکان ہے، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی چند مقامات پر بارش ہونے کی توقع ہے۔

  محکمہ موسمیات  کا کہناہےکہ خیبر پختونخوا میں موسم خشک اور گرم رہے گا، چترال،دیر ،سوات،مالاکنڈ،شانگلہ،ایبٹ آباد، مانسہرہ ،کوہستان،بٹگرام،تورغر میں بارش کا امکان ہے اور صوبے کے بعض مقامات پر تیز ہوائیں اور آندھی چلنے کا بھی امکان  ہے جبکہ گزشتہ روز دیر ، سوات، ایبٹ آباد اور نوشہرہ میں بارش ہوئی ہے۔

محکمہ موسمیات  کا کہناہے کہ سید و شریف میں 18،مالم جبہ میں 17 ملی میٹر بارش ہوئی،چراٹ میں 4، کاکول 3 ، دیر اور کالام میں 2 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔

موسم کا حال بتانے والوں کا کہناہے کہ پشاورکا کم سے کم درجہ حرارت 18 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈکیا گیا اور شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے جبکہ پشاورمیں ہوا میں نمی کا تناسب 27 فیصد ریکارڈ ہوا،سب سے کم درجہ حرارت کالام اور مالم جبہ میں 7 ،دیر میں 10 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ ڈی آئی خان میں پارا 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک جائے گا۔

Watch Live Public News