190 ملین پاؤنڈ کیس:نیب نے اسپیشل پراسیکیوٹرز تعینات کر دیے

190 ملین پاؤنڈ کیس:نیب نے اسپیشل پراسیکیوٹرز تعینات کر دیے
کیپشن: 190 ملین پاؤنڈ کیس:نیب نے اسپیشل پراسیکیوٹرز تعینات کر دیے

ویب ڈیسک: 190 ملین پاؤنڈ نیب کیس کی اسلام آباد ہائیکورٹ میں اپیلوں پر سماعت کیلئے نیب کی خصوصی پراسیکیوشن ٹیم تشکیل دیدی گئی۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں 190 ملین پاؤنڈ کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی سزاؤں کے خلاف اپیلوں اور سزا معطلی کی درخواستوں پر سماعت کے لیے قومی احتساب بیورو (نیب) نے خصوصی پراسیکیوشن ٹیم تشکیل دے دی ہے۔

نیب کی جانب سے 5 اسپیشل پراسیکیوٹرز کو کیسز کی پیروی کے لیے تعینات کیا گیا ہے، جن میں سردار مظفر احمد خان، عرفان احمد، سہیل عارف، رافع مقصود اور یاسر سلیم رانا شامل ہیں۔

پراسیکیوٹر جنرل نیب، سید احتشام قادر شاہ نے چیئرمین نیب کی منظوری سے ٹیم کی تشکیل کی۔

خصوصی ٹیم اسلام آباد ہائیکورٹ میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ کی اپیلوں اور سزا معطلی کی درخواستوں پر مؤقف پیش کرے گی۔

Watch Live Public News