ویمنز ایمرجنگ ایشیا کپ 2025 ملتوی

ویمنز ایمرجنگ ایشیا کپ 2025 ملتوی
کیپشن: ویمنز ایمرجنگ ایشیا کپ 2025 ملتوی

ویب ڈیسک: ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) نے ویمنز ایمرجنگ ایشیا کپ 2025 کو ملتوی کرنے کا اعلان کر دیا۔

ترجمان اے سی سی کے مطابق یہ فیصلہ سری لنکن کرکٹ بورڈ کی درخواست پر کیا گیا، ٹورنامنٹ 6 جون سے سری لنکا میں شروع ہونا تھا۔

موسمی حالات اور "چکن گونیا" نامی بیماری کے پھیلاؤ کے باعث سری لنکن کرکٹ بورڈ نے ملتوی کرنے کی درخواست کی تھی جسے منظور کر لیا گیا۔

اے سی سی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ویمنز ایمرجنگ ایشیا کپ کی نئی تاریخوں کا اعلان جلد کیا جائے گا۔

Watch Live Public News