جنوبی افریقہ کے اینرخ کلاسن کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان 

جنوبی افریقہ کے اینرخ کلاسن کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان 

(ویب ڈیسک )   جنوبی افریقہ کے اینرخ کلاسن نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے لی۔

اس حوالے سے اینرخ کلاسن کا کہنا ہے کہ  میرے لئے بڑا افسوسناک دن ہے ، میں نے انٹرنیشنل کرکٹ سے راہیں جدا کرلی ہیں،مجھے یہ فیصلہ کرنے میں کافی وقت لگاکہ میرے مستقبل اورمیری فیملی کے لئے کیا اچھا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ میرے لئے ایک مشکل فیصلہ تھا،پہلے دن سے ہی میرے لئے اپنے ملک کی نمائندگی کرنا  بڑے اعزازکی بات  رہی ہے، میرے سینے پر لگا جنوبی افریقہ کا بیج  میرے لئے میرے کریئر کےدوران کا سب سے بڑا اعزاز رہے گ۔

اینرخ کلاسن نے کہا کہ اب مجھے اپنے فیملی کے ساتھ وقت گزارنے کا موقع ملے گا، میں تمام لوگوں اور اپنے ٹیم کےساتھ ارکان کا سپورٹ کرنے پر شکرگزار ہوں۔

خیال رہے کہ   اینرخ کلاسن نے 4 ٹیسٹ،60 ون ڈے اور 58 ٹی ٹوئنٹی میچز میں جنوبی افریقہ  کی نمائندگی کی۔

Watch Live Public News