ویب ڈیسک: گزشتہ 24 گھںٹوں کے دوران کراچی میں 6 زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے، شہربھر میں خوف کی فضا پھیل چکی ہے، سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو کافی وائرل ہورہی ہے جس میں واضح دیکھا جاسکتا ہے کہ زلزلہ آنے پر سب گھروں، دکانوں سے باہر نکل کر گلی میں آگئے۔
منظر عام پر آنے والی سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ زلزلہ آنے سے قبل بچے، بڑے سبھی روز مرہ کی سرگرمیوں میں مشغول ہیں، اچانک زمین لرزی اور سب گھروں، دکانوں سے باہر نکل آئے جبکہ بڑوں نے بچوں کو فوراً سنبھلا، وائرل ویڈیو کراچی میں صبح آنے والے زلزلے کی ہے۔
دوپہر 12 بجے کت بعد شاہ لطیف کالونی، بھینس کالونی، ملیر، شیر پاؤ ، قائد آباد اور لانڈھی میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے، شہری کی اللہ اکبر کی صدائیں دیتے اور کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 2.2 ،گہرائی 29 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی، زلزلہ دوپہر 12 بج کر 17 منٹ پر آیا ، زلزلے کا مرکز ملیر کا جنوب مشرق تھا،شہری فیکٹریوں ، گھروں سے باہر کھلے آسمان تلے بیٹھ گئے ۔