سونے کی فی تولہ قیمت میں 5 ہزار 9 سو روپے کا اضافہ

سونے کی فی تولہ قیمت میں 5 ہزار 9 سو روپے کا اضافہ

ویب ڈیسک:پاکستان اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔

پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 5900 روپے کا اضافہ ہوگیا, ملک میں فی تولہ سونا 5900 روپے اضافے کے بعد 353100 روپے کا ہوگیا جب کہ 10 گرام سونا 5058 روپے اضافے کے بعد 302726   روپے کا ہو گیاہے۔

اس کے علاوہ 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت 277508   روپے ہوگئی۔

جبکہ عالمی بازار میں سونا 59 ڈالر اضافے کے بعد 3347 ڈالر فی اونس کا ہوگیاہے۔

Watch Live Public News