پی سی بی نے وائٹ بال کے ٹاپ پرفارمرز کو طلب کرلیا

پی سی بی نے وائٹ بال کے ٹاپ پرفارمرز کو طلب کرلیا

ویب ڈیسک: پی سی بی نے وائٹ بال کے ٹاپ پرفارمرز کو 3, 4 اور 5 جون کو لاہور طلب، تمام کھلاڑی تین مختلف گروپس میں مختصر کیمپ میں شرکت کریں گے۔

 ذرائع ابلاغ کے مطابق پی سی بی کھلاڑیوں کو آئندہ کے لائحہ عمل سے بھی آگاہ کرے گا، گروپس میں کھلاڑیوں کے فٹنس اور پرفارمنس کا جائزہ لیا جائے گا،بابر اعظم ، محمد رضوان ، شاہین آفریدی سمیت 22 کھلاڑی شامل ہیں۔

پی ایس ایل اور ڈومیسٹک کرکٹ کے پرفارمر بھی 22 کھلاڑیوں میں شامل ہیں ،سینیئر کھلاڑی تینوں گروپس کے مختلف ٹریننگ سیشنز میں شرکت کریں گے۔

ہیڈ کوچ مائیک ہیسن دیگر کوچز کے ہمراہ ٹاپ پرفارمر کے ساتھ ملاقات کریں گے اور مستقل کا لائحہ عمل دیں گے۔

Watch Live Public News