(ویب ڈیسک ) عالمی مارکیٹ سمیت ملک بھر میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونا 4600 روپے بڑھ کر 4 لاکھ 76ہز362 روپے کا ہو گیا جبکہ 10 گرام سونا 3944 روپے اضافے سے 4 لاکھ 8 ہزار 403 روپے کا ہو گیا ۔
عالمی مارکیٹ میں فی اونس ہونا 46 ڈالر اضافے سے 4540 ڈالر کا ہو گیا۔
ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ چاندی 94 روپے اضافے سے 8153 روپے ہو گئی ، جبکہ 10 گرام چاندی 80 روپے بڑھ کر 6989 روپے ہو گئی ۔
عالمی مارکیٹ میں فی اونس چاندی 0.94 ڈالر اضافے سے 76.69 ڈالر ہو گئی۔