ووٹ ملے نہ ملے گلگت بلتستان میں سہولیات فراہم کروں گا، نواز شریف

ووٹ ملے نہ ملے گلگت بلتستان میں سہولیات فراہم کروں گا، نواز شریف

(ویب ڈیسک) مسلم لیگ ن کے صدر اور سابق وزیر اعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ ووٹ ملے نہ ملے گلگت بلتستان میں سہولیات فراہم کروں گا۔

نواز شریف نے گلگت میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مجھے پہاڑوں کا شوق ہے، مجھے اسکردو اور گلگت بلتستان سے دلی محبت ہے۔ یہاں کے عوام میرے دل میں بستے ہیں۔ جب میں گلگت پہنچا اور ائیرپورٹ سے باہر نکلا تو سڑکوں کی حالت دیکھ کر مجھے شدید افسوس ہوا۔ گلگت ہمیشہ میرے دل کے قریب رہا ہے، لیکن جگہ جگہ گڑھوں سے بھری سڑکیں دیکھ کر واقعی دکھ ہوا۔

انہوں نے کہا کہ  میں وہ نواز شریف ہوں جو کسی پر تنقید کرکے نہیں بلکہ کارکردگی پر ووٹ مانگتا ہوں۔

Watch Live Public News