(ویب ڈیسک) آزاد کشمیر مہاجرین نشستوں سے متعلق وفاق نے بڑا فیصلہ کرلیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت جوائنٹ ایکشن کمیٹی کا بڑا مطالبہ تسلیم کرنے کو تیار ہے،وفاقی حکومت نے مہاجرین کی نشستوں میں کمی کا مطالبہ مان لیا۔
وفاق نے مہاجرین کی نشستیں ختم کرنے کی بجائے کم کرنے کی تجویز دے دی۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم آزاد کشمیر ایکشن کمیٹی سے رابطہ کر کے وفاق کا پیغام پہنچائیں گے۔
کل جماعتی کانفرنس کے کل کے اجلاس میں اہم فیصلے متوقع ہیں ۔حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت نے ویلی کی نشستیں کم کرنے کی تجویز دی ہے۔