سیکیورٹی فورسز کے بلوچستان کے مختلف اضلاع میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز، 17 دہشتگرد ہلاک

سیکیورٹی فورسز کے بلوچستان کے مختلف اضلاع میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز، 17 دہشتگرد ہلاک

(ویب ڈیسک ) آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز ک نے بلوچستان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز میں  17 دہشتگرد ہلاک کردیے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق  بلوچستان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز میں  17 دہشتگرد ہلاک کردیے گئے۔ سیکیورٹی فورسز  نے مستونگ، نوشکی، ژوب، خضدار اور کیچ میں آپریشنز کیے۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ شدید فائرنگ کے تبادلے میں 17 دہشتگرد مارے گئے، ہلاک دہشتگردوں کا تعلق فتنہ الہندوستان سے تھا۔

  آئی ایس پی آر کے مطابق  دہشتگردوں کے ٹھکانوں کو مؤثر کارروائی میں نشانہ بنایا گیا،ہلاک دہشتگرد متعدد دہشتگرد کارروائیوں میں ملوث تھے۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ دہشتگردوں سے اسلحہ، گولہ بارود اور بڑی تعداد میں دھماکا خیز مواد برآمد ،تیار شدہ آئی ای ڈیز بھی دہشتگردوں سے برآمد کر لی گئیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق علاقوں میں کلیئرنس آپریشنز جاری ہے،عزمِ استحکام کے تحت انسداد دہشتگردی مہم پوری قوت سے جاری رہے گی،ملک سے بیرونی سرپرستی میں ہونے والی دہشتگردی کا خاتمہ کیا جائے گا۔

Watch Live Public News