ایران اور امریکا کے درمیان مذاکرات اس بات کی ضمانت نہیں کہ کوئی معاہدہ ہوگا ، مارکو روبیو 

ایران اور امریکا کے درمیان مذاکرات اس بات کی ضمانت نہیں کہ کوئی معاہدہ ہوگا ، مارکو روبیو 

(ویب ڈیسک) امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو  کا کہنا ہے کہ ایران اور امریکا کے درمیان مذاکرات اس بات کی ضمانت نہیں ہے کہ کوئی معاہدہ ہوگا۔

امریکی سینیٹ کی خارجہ تعلقات کمیٹی کے سامنے مارکو روبیو  نے   ایران جنگ پربریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ ایران کے پاس اب بھی بہت ڈرونز ہیں، ایران کی روایتی دفاعی قوت کافی حد تک کمزور ہوگئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ  ہم ایران کے ساتھ بات چیت کررہے ہیں۔ امکان ہے ایران نے جوہری پروگرام کے ان پہلوؤں پر رضامندی ظاہر کی جن پر پہلے انکاری تھا۔

  مارکوروبیو کا  کہنا تھا کہ مذاکرات میں شرط نمبر ایک  یہ ہے کہ ایران آبنائے ہرمز کو کھول دے۔

Watch Live Public News