جہیز کی لعنت ٗ خود کشی سے پہلے ویڈیو نے تہلکہ مچا دیا

جہیز کی لعنت ٗ خود کشی سے پہلے ویڈیو نے تہلکہ مچا دیا

احمد آباد (ویب ڈیسک)بھارت میں جہیز کی لعنت اور گھریلو زندگی میں ہونیوالی ناچاقی سے تنگ آکر 23سالہ عائشہ نے ہنستے ہنستے ندی میں کود کر جان دیدی۔ خود کشی کرنے سے پہلے اس نے ایک ویڈیو بنائی اور سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کر دی جس نے لاکھوں لوگوں کے دل دہلا کر رکھ دئیے۔

تفصیلات کے مطابق عائشہ کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو ئی ہے جو بھارتی کے صوبے راجستھا ن کے شہر احمد آباد کی رہنے والی تھی۔ عائشہ نے یہ ویڈیو دریا میں چھلانک لگانے سے کچھ لمحے پہلے بنائی مگر اس ویڈیو میں بھی وہ مسکرا رہی تھی۔ عائشہ نے ویڈیو میں کہا کہ میں سب کچھ اپنی مرضی کر رہی ہوں۔ پیارے ابو کب تک اپنوں سے لڑیں گے اور عائشہ تو لڑائی کیلئے بنی ہی نہیں۔ پیار کرتے ہیں عارف (شوہر) سے۔ اسے پریشان تو نہیں کریں گے۔اسے آزادی چاہیے تو ٹھیک ہے وہ آزاد رہے۔

میری زندگی تو بس اتنی تھی ٗ اب تو بس اللہ سے ملوں گی ٗ اس سے پوچھوں گی کہ غلطی کہاں رہ گئی۔ ماں باپ بہت اچھے ملے ٗ دوست بھی بہت اچھے ملے۔ بس کہیں کمی رہ گئی۔ مجھ میں یا شاید تقدیر۔ سکون سے جانا چاہتی ہوں۔ اللہ سے دعا کرتی ہوں کہ اب دوبارہ انسانوں کی شکل نے دکھائے۔اب چیز ضروری سیکھی ٗ محبت کرنی ہے تو دو طرفہ کرو۔ایک طرفہ میں کچھ حاصل نہیں۔ کچھ محبتیں تو نکاح کے بعد بھی ادھوری رہتی ہیں۔

https://twitter.com/zafarsareshwala/status/1365901949082734592

یہ پیاری سی ندی ٗ امید کرتی ہوں مجھے سمو لے۔ اور میرے پیچھے زیادہ بکھیڑا مت کرنا۔میں ہواؤں کی طرح ہوں ٗ بس بہنا چاہتی ہوں ٗ کسی کیلئے نہیں رکنا۔میں آج کے دن خوش ہوں۔ مجھے جس کو جو بتانا تھاوہ بتا چکی۔ مجھے دعاؤں میں یاد رکھنا۔ کیا معلوم جنت ملے یا نہ ملے۔چلو الوداع

واضح رہے کہ بھارتی شہر احمد آباد کی رہنے والی 23 سالہ عائشہ کی شادی 2018میں عارف سے ہوئی تھی اور اپنے سسرال والوں کی طرف سے جہیز کی لعنت کو لیکر عائشہ پر مظالم کئے جاتے تھے جس سے تنگ آکر عائشہ نے سبرمتی دریا میں کود پر اپنی جان دیدی۔ اس سے خود کشی کرنے سے ٹھیک پہلے ایک ویڈیو بنائی جس میں اس نے ہنستے ہنستے اپنی خود کشی کی تمام وجوہات بیان کر دیں۔ عائشہ نے دریا میں چھلانک لگائی اور تیراکوں نے اس کو نازک حالت دریا میں سے نکالا اور ہسپتال لے جایا گیا جہاں پر وہ زندگی کی بازی ہار گئی۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔