”علی حیدر گیلانی کی ویڈیو پر الیکشن کمیشن ایکشن لے“

”علی حیدر گیلانی کی ویڈیو پر الیکشن کمیشن ایکشن لے“

اسلام آباد (پبلک نیوز)معاون خصوصی برائے سیاسی روابط شہباز گل نے کہا ہے کہ علی حیدر گیلانی کی ووٹ خریدتے ہوئے ویڈیو سامنے آنے کے بعد الیکشن کمیشن کو ایکشن لینا چاہیے۔ یوسف رضا گیلانی کے پاس الیکشن لڑنے کا اب کوئی اخلاقی جواز نہیں بچتا۔ انہیں کو فوری طور پر انتخاب سے الگ ہو جانا چاہیےپریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شہباز گل نے کہا کہ ایسا چور خاندان ہے جس میں بڑوں سے لیکر بچے تک چوری کرنے میں ماہر ہیں۔کسی بھی جمہوری ملک میں ایسے شرمناک مناظر نہیں ہو سکتے۔یہ مناظر ایک دن میں نہیں ہوئے۔کوئی نہیں چیلنج کرنے والا تھا اور نہ کوئی ان سے سوال کرنے والا ہے۔مافیاز کو چیلنج کرنے کا کریڈٹ وزیر اعظم عمران خان کو جاتا ہے

انہوں نے کہا کہ آپ سب کو پتہ ہے کہ ترک خاتون اول کا ہار جس طریقہ سے چوری کیا گیا ٗ پھر ایفیڈرین کا کیس آپ کے سامنے ہے جس میں یوسف رضا گیلانی کا ایک بیٹا مبینہ طور پر اس کیس میں شامل تھا ٗ پھر حج کوٹے کے کیس میں ان کا ایک بیٹا ملوث تھا ٗ ملتان کی طرف جائیں تو وہاں جو لوٹ مار کا بازار بمعہ اہل و عیال گرم کیا گیاوہ سب کے سامنے ہے۔ آج اسی سابقہ وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی اورسپریم کورٹ سے نااہل ہونے والے شخص کا بیٹا ویڈیو میں واضح نظر آیا کہ وہ ممبران اسمبلی کو بتا رہا ہے کہ آپ نے ووٹ کیسے ضائع کرنا ہے اور بھاؤ تاؤ کر رہا ہے۔

شہباز گل نے کہا کہ ہمیں پتہ تھا کہ یہ خاندانی طور پر ماہر ہیں۔ ان کے چھوٹے ہوں یا بڑے ہوں۔ اس میں جو ممبران اسمبلی ہیں ان کی جان کو خطرہ ہے۔انہوں نے جو سندھ میں کیا آج آپ نے دیکھا۔جس طریقے سے وہاں مار کٹائی ہوئی۔ ہمارے ایم پی اے میڈیا پر آکر بتایا کہ انہیں کس طرح پریشر میں ان سے ویڈیو ریکارڈ کرائی گئی۔ ایک ویڈیو میں پیچھے کالا کپڑا تھا۔ آج تصاویر سوشل میڈیا پر آگئی ہیں جس میں پیپلز پارٹی کی بڑی سنیئر لیڈر شپ بیٹھی نظر آئی۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔

History

Close |

Clear History