آریان خان کو ریلیف ملنے کا امکان

آریان خان کو ریلیف ملنے کا امکان
بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کو ڈرگ کیس میں بڑا ریلیف ملنے کا امکان ہے، حکام کو آریان خان کے پاس کوئی ڈرگ نہیں ملی ہے۔ این سی بی ذرائع کی جانب سے قائم کردہ ایس آئی ٹی کی رپورٹ کے بارے میں ذرائع کا کہنا تھا کہ آریان کے پاس سے کوئی منشیات نہیں ملی۔بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کو نارکوٹکس کنٹرول بیورو نے کورڈیلیا ڈرگ پارٹی کیس میں گرفتار کیا تھا۔ اس کے بعد این سی بی نے سمیر وانکھیڈے کی سربراہی میں تحقیقات شروع کی اور کیس کو ایس آئی ٹی کو سونپ دیا۔ ذرائع نے بتایا کہ این سی بی کے ذریعہ تشکیل دی گئی ایس آئی ٹی نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ آریان خان کے قبضے سے کوئی منشیات نہیں ملی ہیں۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اس بات کا کوئی ثبوت نہیں ہے کہ آریان خان کسی انٹرنیشنل منشیات اسمگلنگ سنڈیکیٹ کا حصہ تھے جبکہ کورڈیلیا ڈرگس پارٹی پر چھاپے میں کئی بے ضابطگیاں شامل تھیں جس کے دوران آریان خان کو گرفتار کیا گیا۔یہ بات نارکوٹکس کنٹرول بیورو کی تحقیقاتی ٹیم ایس آئی ٹی کی رپورٹ میں کہی گئی ہے۔ واضح رہے کہ کورڈیلیا ڈرگس پارٹی اسکینڈل نے ایک سیاسی طوفان کو برپا کر دیا تھا جس نے پورے ملک کو اپنی لپیٹ میں لے لیا تھا۔ این سی بی کی جانب سے کی گئی کارروائی مشکوک ہونے کے بعد معاملے کی جانچ کے لیے ایک خصوصی تحقیقاتی ٹیم تشکیل دی گئی تھی۔ایس آئی ٹی نے چونکا دینے والی رپورٹ پیش کی ہے۔ رپورٹ کے مطابق آریان کے قبضے سے کوئی منشیات نہیں ملی تھی۔ اس لیے نارکوٹکس کنٹرول روم کے اُس وقت کے ڈویژنل ڈائریکٹر سمیر وانکھیڈے کے کردار پر ایک بار پھر سوالیہ نشان لگ گیا ہے۔