ملکی زر مبادلہ کے ذخائر میں 54 کروڑ 14 لاکھ ڈالر کا اضافہ

ملکی زر مبادلہ کے ذخائر میں 54 کروڑ 14 لاکھ ڈالر کا اضافہ
کراچی : اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر ساڑھے 55 کروڑ ڈالر بڑھ گئے۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق ملکی زرمبادلہ 9 ارب 26 کروڑ ڈالر ہوگئے ہیں ، کمرشل بینکوں کے ذخائر 1 کروڑ 42 لاکھ ڈالر کم ہوکر 5.45 ارب ڈالر رہ گئے۔ اسٹیٹ بینک کے ذخائر 55 کروڑ 56 لاکھ ڈالر بڑھے گئے ۔ اسٹیٹ بینک نے70 کروڑ ڈالر چینی کمرشل قرض کے وصول کئے ہیں۔ اسٹیٹ بینک کے ذخائر 3 ارب 81 کروڑ ڈالر ہوگئے ہیں ۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔