ویب ڈیسک: ایران اور اسرائیل کے درمیان کشیدگی کے درمیان بھارتی اداکارہ سونل چوہان دبئی ائیرپورٹ پر پھنس گئی ہیں۔
دبئی میں ایران کی جانب سے میزائل حملوں کے بعد تمام پروازیں معطل کر دی گئی ہیں، جس کے باعث شہر میں موجود متعدد مسافر شدید پریشانی کا شکار ہیں۔
سونل چوہان نے سوشل میڈیا پر بھارتی حکومت سے مدد کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ دبئی میں پھنسی ہوئی ہیں اور بھارت واپس آنے کا کوئی واضح راستہ نہیں ہے۔ اداکارہ نے لکھا: "معزز وزیراعظم مودی جی، میں اس وقت دبئی میں جاری بحران کی وجہ سے پھنسی ہوں، پروازیں منسوخ ہو گئی ہیں۔ میں حکومت سے محفوظ سفر کے لیے رہنمائی کی درخواست کرتی ہوں اور مدد کے لیے شکر گزار رہوں گی۔"
واضح رہے کہ ایران کی جوابی کارروائی کے بعد دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ اور آل مکتوم انٹرنیشنل ایئرپورٹ (DWC) جیسے دنیا کے مصروف ترین ہوائی اڈے غیر معینہ مدت کے لیے بند کر دیے گئے ہیں، جس کے نتیجے میں دبئی میں موجود مسافروں اور سفری سرگرمیوں میں شدید خلل پڑا ہے۔