عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ
کیپشن: عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ

ویب ڈیسک: کراچی: عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں آج سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد قیمتی دھاتیں نئی بلند سطح پر پہنچ گئیں۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 133 ڈالر اضافے کے ساتھ 5,411 ڈالر ہو گئی۔ مقامی صرافہ بازاروں میں کاروباری ہفتے کے پہلے دن 24 قیراط فی تولہ سونا 13,300 روپے مہنگا ہو کر 5 لاکھ 63 ہزار 862 روپے تک جا پہنچا۔ اسی طرح فی 10 گرام سونے کی قیمت 11,402 روپے اضافے سے 4 لاکھ 83 ہزار 420 روپے ہو گئی۔

سونے کے ساتھ ساتھ چاندی کی قیمتوں میں بھی اضافہ دیکھا گیا۔ فی تولہ چاندی 188 روپے مہنگی ہو کر 10 ہزار 50 روپے تک پہنچ گئی، جبکہ فی 10 گرام چاندی کی قیمت 161 روپے اضافے سے 8 ہزار 616 روپے ہو گئی۔

یاد رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز بھی سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا، جس کے بعد نئی ہفتہ وار تجارت کا آغاز بھی تیزی کے رجحان کے ساتھ ہوا ہے۔

Watch Live Public News