ورلڈکپ میں مایوس کن کارکردگی، قومی کھلاڑیوں پر بھاری جرمانوں کی تجویز زیرِ غور

ورلڈکپ میں مایوس کن کارکردگی، قومی کھلاڑیوں پر بھاری جرمانوں کی تجویز زیرِ غور
کیپشن: ورلڈکپ میں مایوس کن کارکردگی، قومی کھلاڑیوں پر بھاری جرمانوں کی تجویز زیرِ غور

ویب ڈیسک: لاہور: ورلڈکپ میں غیر تسلی بخش کارکردگی کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے قومی ٹیم کے کھلاڑیوں پر بھاری جرمانے عائد کرنے پر غور شروع کر دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ناقص کارکردگی پر ہر کھلاڑی کو کم از کم 50 لاکھ روپے جرمانہ کیے جانے کی تجویز زیرِ بحث ہے۔ بتایا گیا ہے کہ بھارت کے خلاف میچ کے فوراً بعد پی سی بی کے سینئر حکام نے جرمانوں سے متعلق سفارشات پیش کی تھیں۔

بورڈ ذرائع کا کہنا ہے کہ ممکنہ جرمانوں کا مقصد ٹیم کی کارکردگی میں بہتری لانا اور آئندہ کے لیے واضح اور سخت پیغام دینا ہے۔ حکام کے مطابق قومی ٹیم کو ورلڈکپ کے دوران بھرپور سہولیات اور سپورٹ فراہم کی گئی، جبکہ کھلاڑیوں کو مہنگے پی ایس ایل کنٹریکٹس بھی دیے گئے۔

ذرائع کے مطابق عالمی کپ میں قومی ٹیم توقعات پر پورا نہ اتر سکی اور سینئر کھلاڑی بھی نمایاں کارکردگی دکھانے میں ناکام رہے، جس پر شائقین اور حلقوں کی جانب سے شدید ردِعمل سامنے آیا ہے۔

Watch Live Public News