ویب ڈیسک: وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے آپریشن غضب للحق کے تازہ ترین اعداد و شمار جاری کرتے ہوئے بتایا کہ آپریشن میں افغان طالبان کے 435 کارندے ہلاک جبکہ 630 سے زائد زخمی ہوئے۔
ایکس پر اپنے پیغام میں وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ پاک فوج نے افغان طالبان کی 188 چوکیاں مکمل تباہ کیں جبکہ 31 پر قبضہ کر لیا گیا ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ اس آپریشن میں افغان طالبان کے 188 ٹینک اور بکتر بند گاڑیاں بھی تباہ ہوئیں ہیں۔ افغانستان میں 51 مقامات پر موثر فضائی کارروائیاں کی گئیں۔

اس سے قبل سیکیورٹی ذرائع نے بتایا تھا کہ پاک افواج نے مؤثر کارروائی کرتے ہوئے فتنہ الخوارج اور افغان طالبان کا خوست میں ایمونیشن ڈپو تباہ کر دیا ہے۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق فتنہ الخوارج اور افغان طالبان رجیم کو پاک افغان سرحد پر بلا اشتعال جارحیت کے بعد ہر محاذ پر بھرپور پسپائی کا سامنا ہے۔