بھارتی نائب فضائی سربراہ نے اپنے پائلٹس کی کارکردگی کا پول کھول دیا

بھارتی نائب فضائی سربراہ نے اپنے پائلٹس کی کارکردگی کا پول کھول دیا
کیپشن: بھارتی نائب فضائی سربراہ نے اپنے پائلٹس کی کارکردگی کا پول کھول دیا

ویب ڈیسک:  ایک  اعلیٰ فوجی عہدے  دار کے بعد  دوسرے کی بھی  تنزلی… بھارتی عسکری قیادت تاش کے پتوں کی طرح بکھر رہی ہے۔ مودی سرکار کو اعلیٰ فوجی قیادت سے واضح انکار مل چکا ہے، اس بار نائب فضائی سربراہ ایئر مارشل ایس پی دھارکر نے انکار کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق  شمالی کمان کے آرمی کمانڈر کو پہلے ہی تبدیل کیا جا چکا ہے۔ایئر مارشل ایس پی دھارکر کو سات ماہ بعد ہی عہدے سے ہٹادیا گیا ۔ایئر مارشل ایس پی دھارکر، جو گزشتہ رات رافیل طیاروں کی جارحانہ پروازوں کے نگران تھے، اُن کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں پر سوال اٹھائے جا رہے ہیں کیونکہ پاک فضائیہ نے رافیل طیاروں کو فوری اور مؤثر طور پر روکا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نائب فضائی سربراہ نے اپنے پائلٹس کی رافیل ہینڈلنگ پر شدید عدم اطمینان کا اظہار کیا۔ بھارتی رافیل طیارے پاکستانی جدید ریڈارز کے سامنے بے بس نظرآئے اور ⁠ راستہ بھول گئے ۔لائن آف کنٹرول کو جارحانہ طور پر کھوجنے کا ٹاسک لئے رافیل کو پاکستانی ریڈارز نے جام کر دیا ۔ ⁠رافیل طیارے ایک اور آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کا شکار ہو گئے ۔

 ایئر مارشل نرمدیشور تیواری کو نیا نائب فضائی سربراہ مقرر کیا گیا ہے تاکہ بھارتی فضائیہ میں ہم آہنگی قائم رکھی جا سکے۔ نائب فضائی سربراہ کی برطرفی نے بھارتی فضائیہ میں شدید بے چینی پیدا کر دی ہے۔ پہلگام فالس فلیگ کے بعد یہ دوسری بڑی عسکری تبدیلی ہے۔ اعلیٰ فوجی قیادت میں تیز رفتار تبدیلیاں بی جے پی کے فاشسٹ ایجنڈے اور افواج کی پیشہ ورانہ خودمختاری کے درمیان بداعتمادی کا ثبوت ہیں۔

دفاعی ماہرین آئندہ دنوں میں مزید عسکری استعفوں اور تبدیلیوں کا خدشہ ظاہر کر رہے ہیں۔

Watch Live Public News