سابق ''را''چیف نےپہلگام واقعے کی ذمہ داری مودی سرکار پر ڈال دی

سابق ''را''چیف نےپہلگام واقعے کی ذمہ داری مودی سرکار پر ڈال دی
کیپشن: سابق ''را''چیف نےپہلگام واقعے کی ذمہ داری مودی سرکار پر ڈال دی

ویب ڈیسک: بھارتی انٹلیجنس ایجنسی ’را‘ کے سابق سربراہ اے ایس دولت نے بھی پہلگام واقعے کی ذمہ داری مودی سرکار پر ڈال دی۔ 

برطانوی نشریاتی ادارے کو دیے گئےانٹرویو میں را کے سابق سربراہ نے کہا کہ  کشمیر کی سیکیورٹی دہلی کے ہاتھ میں ہے، ذمہ داری بھی اس کی بنتی ہے، پہلگام واقعہ اس لیے ہوا کہ وہاں سیکیورٹی تھی ہی نہیں۔ 

پاک بھارت جنگ کے خدشات مسترد کرتے ہوئے اے ایس دولت نے کہا کہ ان کے خیال میں جنگ نہیں ہوگی، کہیں نہ کہیں، کبھی نہ کبھی بات چیت ہوگی، ابھی ماحول تناؤ کا ہے، بات چیت میں کچھ وقت لگ سکتا ہے۔ 

’را‘ کے سابق سربراہ نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کو چاہیے کہ کوئی بیک چینل بنالیں، خود سامنے نہیں آنا چاہتے تو سعودی عرب، ایران یا متحدہ عرب امارات یہ کام کرسکتے ہیں۔ 

ایک سوال پر اے ایس دولت نے کہا کہ لوگ کہتے ہیں مودی اور میاں صاحب کی اچھی بنتی ہے، نواز شریف نے ہمیشہ کہا ہے کہ بھارت کے ساتھ چلنا چاہتے ہیں۔

Watch Live Public News