اقوام متحدہ میں پاکستانی مندوب کی سیکرٹری جنرل سے ملاقات، خطے میں کشیدگی پر تشویش کا اظہار

اقوام متحدہ میں پاکستانی مندوب کی سیکرٹری جنرل سے ملاقات، خطے میں کشیدگی پر تشویش کا اظہار
کیپشن: اقوام متحدہ میں پاکستانی مندوب کی سیکرٹری جنرل سے ملاقات، خطے میں کشیدگی پر تشویش کا اظہار

ویب ڈیسک: اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب سفیر عاصم افتخار نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس سے نیویارک میں اہم ملاقات کی۔ اس ملاقات میں جنوبی ایشیا کی تازہ ترین صورتحال اور خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے دوران سفیر عاصم افتخار نے پاکستان کی جانب سے امن اور استحکام کو فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا، جبکہ سیکرٹری جنرل گوتریس نے بھی جنوبی ایشیا میں پائیدار امن کی ضرورت پر زور دیا۔

پاکستانی مندوب آج نیویارک میں ایک اہم پریس کانفرنس سے بھی خطاب کریں گے، جو پاکستانی وقت کے مطابق رات 8 بجے ہوگی۔ اس کانفرنس میں خطے کی موجودہ صورت حال اور پاکستان کا مؤقف عالمی برادری کے سامنے رکھا جائے گا۔

قبل ازیں، سفیر عاصم افتخار نے او آئی سی گروپ کے سفیروں کو بھی بریفنگ دی تھی جس میں انہوں نے بھارت کی سیاسی اور غیر ذمہ دارانہ اشتعال انگیزی کو علاقائی امن کے لیے شدید خطرہ قرار دیا تھا۔

Watch Live Public News