شہباز شریف کی تقریر پر بھارت تلملا اُٹھا،یوٹیوب سے ویڈیو غائب

شہباز شریف کی تقریر پر بھارت تلملا اُٹھا،یوٹیوب سے ویڈیو غائب
کیپشن: شہباز شریف کی تقریر پر بھارت تلملا اُٹھا،یوٹیوب سے ویڈیو غائب

ویب ڈیسک: پہلگام فالس فلیگ، بھارت سچائی کا سامنا کرنے سے گریزاں، وزیر اعظم شہباز شریف کے یوٹیوب چینل پر پابندی عائد کردی گئی۔

تفصیلات کے مطابق پہلگام میں بھارتی فالس فلیگ آپریشن کے بعد پاکستان کی جانب سے مؤثر بیانیہ سامنے آنے پر بھارت شدید بوکھلاہٹ کا شکار ہو گیا ہے۔ اس کا واضح ثبوت وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف کے آفیشل یوٹیوب چینل پر بھارت کی شکایت کے بعد عائد کی گئی پابندی ہے۔

بھارتی حکومت نے وزیر اعظم شہباز شریف کے کاکول اکیڈمی میں پاسنگ آؤٹ پریڈ سے خطاب پر شدید ردعمل دیا، جس کے بعد یوٹیوب انتظامیہ کی جانب سے وزیر اعظم کے یوٹیوب چینل پر نشر کی گئی یہ تقریر پلیٹ فارم سے ہٹا دی گئی۔

ذرائع کے مطابق، یہ پابندی بھارت کی جانب سے کی گئی شکایت پر عائد کی گئی، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ بھارت پاکستان کے ریاستی مؤقف اور سچائی کو دبانے کے لیے ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کو استعمال کرنے کی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔

یوٹیوب انتظامیہ کا کہنا ہے کہ تقریر ہٹائے جانے کے خلاف اپیل کا حق موجود ہے، اور اس پر جلد جائزہ لے کر فیصلہ کیا جائے گا۔ پاکستانی حلقوں کا کہنا ہے کہ بھارت کا یہ اقدام آزادی اظہار کے خلاف ہے اور اس سے واضح ہوتا ہے کہ بھارت سچائی کا سامنا کرنے سے کترا رہا ہے۔

واضح رہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے اپنی تقریر میں پاکستان کے پرامن بیانیے اور خطے میں استحکام کے لیے مؤثر اقدامات پر زور دیا تھا، جسے عالمی سطح پر سراہا جا رہا ہے۔

Watch Live Public News