سونے کی فی تولہ قیمت میں 1300 روپے کی کمی

سونے کی فی تولہ قیمت میں 1300 روپے کی کمی

(ویب ڈیسک ) عالمی مارکیٹ سمیت ملک  میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں مزید کمی ہوگئی۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت 1300 روپے کی  کمی ہوئی ہے۔جس کے بعد سونا 3 لاکھ 44 ہزار 500 روپے کا ہوگیا جبکہ  10 گرام سونے کی قیمت 1114 روپے کمی کے ساتھ 2 لاکھ 95 ہزار  353 روپے ہوگئی ہے ۔

ادھر عالمی  مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں  13 ڈالر  کی کمی ہوئی ہے جس  کے بعدسونا  3263 روپے  فی اونس ہوگیاہے۔

Watch Live Public News