(ویب ڈیسک ) بھارتی رپورٹر ارچنا تیواری نے پہلگام فالس فلیگ آپریشن سے جُڑے حیران کن زمینی حقائق بے نقاب کر دیے۔
یہ حقائق ارچنا تیواری کے سامنے کشمیری ڈرائیور نے بیان کئے۔یہ گفتگو ارچنا تیواری نے حقائق جاننے کیلئے ریکارڈ کی۔
کشمیری ڈرائیور نے بتایا کہ بھارتی چینلز دن رات جھوٹا پروپیگینڈا پھیلانے میں مصروف ہیں۔ ارچنا تیواری نے سوال کیا کہ 6 دن کے شادی شدہ جوڑے پر حملہ اور لڑکے کی موت کیا جھوٹ تھی؟ اس پر کشمیری ڈرائیور نے کہا کہ ہاں یہ سب جھوٹ ہے کیونکہ لڑکا زندہ ہے اور سب ڈرامہ چل رہا ہے، بھارت میں سب جھوٹ پھیلایا جا رہا ہے۔
رپورٹر ارچنا تیواری نے سوال کیا کہ کیا بیوہ کا بیان اور ایک متاثرہ شخص کے بچے کی ویڈیو جھوٹ ہے؟،اس پر کشمیری ڈرائیور نے کہا کہ ہاں یہ سب ایک سیاسی کھیل ہے،دس کلو میٹر دور سے فائر کرنے والے دہشتگرد متاثرین کا مذہب کیسے پوچھ سکتے ہیں ؟، مودی سرکار نے کشمیریوں کا معاشی قتل عام ترک نہ کیا تو عوام بھی ہتھیار اٹھانے پہ مجبور ہو جائے گی۔
کشمیری ڈرائیور نے بھارتی رپورٹر ارچنا تیواری کو کہا کہ "یہ باتیں سب مودی کا ڈرامہ ہیں "، پورے بھارت نے کشمیر کو داؤپر لگا دیا، پاکستان تو جنگ کے لیے تیار ہے، جنگ چھڑتے ہی بھاگنے والوں میں سب سے آگے مودی، امت شاہ اور یوگی ادتیہ ناتھ ہوں گے، پھربھارتیوں کو پتہ چل جائے گا کہ انہوں نے مودی سرکار پر بھروسہ کر کے غلطی کی۔
سیاسی تجزیہ کار کا کہنا ہے کہ بھارتی میڈیا کا بیانیہ زمینی حقائق سے یکسر مختلف ہے، ارچنا تیواری کا سچ سامنے لانا اس بات کا ثبوت ہے کہ پہلگام فالس فلیگ آپریشن صرف ایک پروپیگنڈا ہے ، کشمیری ڈرائیور کی گفتگو مودی سرکار کے ظلم و ستم اور کشمیریوں کے جذبات کی عکاسی کرتی ہے۔