مولانا فضل الرحمان کی طبیعت ناساز، ہسپتال منتقل 

مولانا فضل الرحمان کی طبیعت ناساز، ہسپتال منتقل 

(ویب ڈیسک ) جے یوآئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی طبیعت ناساز ہونے پر انہیں پمز ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

جمعیت علمائے اسلام( ف )کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کا پمز ہسپتال میں طبی معائنہ  کیا گیا۔ مولانا فضل الرحمان نے ڈاکٹر کی تجویز پر الٹرا ساؤنڈ اور ایکسرے بھی کروائے,انہوں نے ڈاکٹر کی جانب سے تجویز کردہ خون ٹیسٹ بھی کروائے۔

مولانا فضل الرحمان پمز ہسپتال سے چیک آپ کروانے کے بعد واپس روانہ ہو گئے۔دوران چیک آپ پمز کے جوائینٹ ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر اقبال درانی بھی مولانا کے ہمراہ تھے۔

طبعی معائینے کے بعد پمز انتظامیہ نے مولانا فضل الرحمان کو ہسپتال سے رخصت کیا، مولانا فضل الرحمان کی آمد پر پمز کے سیکیورٹی انچارج ضیغم شہزاد نے سیکیورٹی امور کی نگرانی کی۔

Watch Live Public News