افغان شہری نے پاکستانی عسکری قیادت سے مدد کی اپیل کر دی

افغان شہری نے پاکستانی عسکری قیادت سے مدد کی اپیل کر دی
کیپشن: افغان شہری نے پاکستانی عسکری قیادت سے مدد کی اپیل کر دی

ویب ڈیسک: افغانستان میں طالبان حکومت کے خلاف مختلف حلقوں میں تنقیدی اور مزاحمتی آوازیں سامنے آنے کی اطلاعات ہیں۔ سوشل میڈیا پر کابل سے منسوب ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے، جس میں ایک افغان شہری نے پاکستانی عسکری قیادت سے مدد کی اپیل کی ہے۔

ویڈیو کی آزاد ذرائع سے تصدیق ابھی تک نہیں ہوسکی۔ افغان شہری نے اپنی اپیل میں کہا کہ پاکستانی عسکری قیادت افغان عوام کو آزادی دلائے اور کابل پر پاکستانی جھنڈا لہرایا جائے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ افغان عوام جلد طالبان کے جبر سے نجات حاصل کر لیں گے۔

اس ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد افغانستان میں طالبان حکومت کے خلاف جاری عدم اطمینان اور مزاحمت کی خبریں زور پکڑتی دکھائی دے رہی ہیں۔

Watch Live Public News