ویب ڈیسک: ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں کمی کا رجحان دیکھنے میں آیا ہے۔
فی تولہ سونے کی قیمت میں 200 روپے کی کمی کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 83 ہزار 762 روپے ہو گئی ہے۔ اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 172 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 4 لاکھ 14 ہزار 747 روپے تک آ گئی ہے۔
ماہرین کے مطابق عالمی مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ اور مقامی سطح پر طلب و رسد میں تبدیلی سونے کی قیمتوں پر اثرانداز ہو رہی ہے۔