پی ایس ایل فائنل: شائقین کرکٹ کیلئے اہم ہدایات جاری

پی ایس ایل فائنل: شائقین کرکٹ کیلئے اہم ہدایات جاری
کیپشن: پی ایس ایل فائنل: شائقین کرکٹ کیلئے اہم ہدایات جاری

ویب ڈیسک: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 11 کے فائنل کے موقع پر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے شائقین کرکٹ کے لیے اہم ہدایات جاری کر دی ہیں۔

پی سی بی کے مطابق گیٹ نمبر 1 سے 8 تک کے ٹکٹ رکھنے والے شائقین فیفا گیٹ اور گلبرگ کالج کے راستے اسٹیڈیم میں داخل ہوں گے، جبکہ گیٹ نمبر 9 سے 16 کے ٹکٹ ہولڈرز کے لیے لبرٹی گیٹ مختص کیا گیا ہے۔

بورڈ نے شائقین کو ہدایت کی ہے کہ وہ کسی بھی پریشانی سے بچنے کے لیے شام 6 بج کر 15 منٹ تک قذافی اسٹیڈیم پہنچ جائیں۔

واضح رہے کہ پی ایس ایل 11 کا فائنل کل حیدرآباد کنگز مین اور پشاور زلمی کے درمیان کھیلا جائے گا، جس کے لیے سیکیورٹی اور انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔

Watch Live Public News