ججزتقرری کا معاملہ، اسپیکر قومی اسمبلی کا سپریم جوڈیشل کونسل کو خط

ججزتقرری کا معاملہ، اسپیکر قومی اسمبلی کا سپریم جوڈیشل کونسل کو خط
کیپشن: ججزتقرری کا معاملہ، اسپیکر قومی اسمبلی کا سپریم جوڈیشل کونسل کو خط

ویب ڈیسک: اعلیٰ عدلیہ میں ججز تقرری کےلیے جوڈیشل کمیشن کی تشکیل کے معاملے میں نئی پیشرفت سامنے آئی ہے۔ سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے سپریم جوڈیشل کمیشن کو خط لکھ دیا۔ 

تفصیلات کے مطابق سپیکر نے پارلیمانی جماعتوں کی جوڈیشل کمیشن میں نامزدگی کردی۔ جوڈیشل کمیشن کےلیے قومی اسمبلی سے اپوزیشن لیڈر عمر ایوب اور مسلم لیگ ن کے شیخ آفتاب کو  نامزد کیا گیا ہے۔ 

سینیٹ سے جوڈیشل کمیشن کےلیے  سینیٹر فاروق نائیک اور   سینیٹر شبلی فراز نامزد کیے گئے ہیں۔ اسپیکر قومی اسمبلی نے خاتون نشست پر روشن خورشید بروچہ کو نامزد کیا ہے۔ 

ترجمان قومی اسمبلی کے مطابق تمام نامزدگیاں سیکرٹری جوڈیشل کمیشن کو بھجوا دی گئیں۔ 26 ویں ترمیم کی منظوری کے بعد جوڈیشل کمیشن میں پانچ اراکین پارلیمنٹ کو شامل کیا گیا ہے۔ پارلیمنٹ سے بھجوائے گئے ناموں میں حکومت اپوزیشن کی برابر کی نمائندگی ہے۔ تمام نامزدگیاں سپریم کورٹ کو موصول ہوگئی ہیں۔

ترجمان قومی اسمبلی کا کہنا ہے کہ اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی اور تمام پارلیمانی جماعتوں سے مشاورت کے بعد نام بھجوائے۔ 

Watch Live Public News