ویب ڈیسک:پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے برطانیہ میں رہنے و الے پاکستانیوں سے عمران خان کی رہائی کیلئے کل ڈاؤننگ اسٹریٹ کے سامنے ہونے والے پرامن احتجاجی مظاہرے میں شرکت کرنے کی اپیل کردی۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجا ایڈووکیٹ نے بیرون ملک پاکستانیوں سےمتحد ہونے کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ متحد ہو کر پاکستان میں ہونے والے غیر آئینی اور غیر قانونی اقدامات کے خلاف کھڑے ہوں۔
انہوں نے پاکستانی تارکین وطن خصوصا برطانیہ میں رہنے و الے پاکستانیوں سے اپیل کی ہے کہ وہ عمران خان کی رہائی کےلئے کل ڈاؤننگ اسٹریٹ کے سامنے ہونے والے پرامن احتجاجی مظاہرے میں ضرور شرکت کریں۔