ویب ڈیسک: پاکستان کے اسٹار بلے باز اور سابق کپتان بابر اعظم نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ایک اور شاندار سنگ میل عبور کر لیا۔
انہوں نے بھارتی کپتان روہت شرما کے بعد ویرات کوہلی کا سب سے زیادہ نصف سنچریاں بنانے کا ریکارڈ توڑ کر تاریخ رقم کی ہے۔
یہ تاریخی لمحہ لاہور میں جنوبی افریقہ کے خلاف جاری تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کے تیسرے اور آخری میچ کے دوران پیش آیا جہاں بابر اعظم نے 36 گیندوں پر 51 رنز کی عمدہ اننگز کھیل کر اپنی 40 ویں نصف سنچری مکمل کی۔
اس کارکردگی کے ساتھ انہوں نے ویرات کوہلی کو پیچھے چھوڑ دیا جنہوں نے 39 نصف سنچریاں اسکور کی تھیں۔
واضح رہے کہ پاکستان نے 3 میچوں کی سیریز 1-2 سے جیت لی ہے، پہلے ٹی 20 میں جنوبی افریقہ نے پاکستان کو شکست دی تھی جواب میں پاکستان نے کم بیک کرتے ہوئے دوسرا اور تیسرا میچ جیت کر سیریز اپنے نام کرلی۔
پاکستان نے تیسرے میچ میں ساوتھ افریقہ کو 4 وکٹوں سے شکست دی، بابراعظم نے 68 سلمان علی آغا نے 33 صاحبزادہ فرحان نے 19 رنز کی اننگز کھیلی۔
عثمان خان نے 6 حسن نواز نے 4 فہیم اشرف 4 صائم ایوب اور محمد نواز بغیر کوئی رنز بنائے آوٹ ہو گئے۔