اسلام آباد: ٹریفک پولیس اہلکاروں پر تشدد کرنے والا نوجوان گرفتار

اسلام آباد: ٹریفک پولیس اہلکاروں پر تشدد کرنے والا نوجوان گرفتار
کیپشن: اسلام آباد: ٹریفک پولیس اہلکاروں پر تشدد کرنے والا نوجوان گرفتار

ویب ڈیسک: اسلام آباد میں ٹریفک پولیس اہلکاروں پر تشدد اور ہلڑ بازی کرنے والا نوجوان گرفتار ہوگیا۔

بگڑے نواجوان نے گزشتہ رات آئی ایٹ مرکز میں ہلڑ بازی اور پولیس اہلکاروں پر تشدد کیا تھا۔ ملزم نے ٹریفک پولیس اہلکاروں کو گالیاں دیں، دھمکیاں دیں اور ایک اہلکار کو تھپڑ بھی رسید کیا۔ تھانہ آئی نائن پولیس نے عاقب نعیم کو گاڑی سمیت گرفتار کرکے تھانے منتقل کردیا ہے۔

خیال رہے کہ عاقب نعیم نے پہلے پی ڈبلیو ڈی میں ایک صحافی پر بھی تشدد کیا تھا۔ تھانہ لوہی بھیر میں صحافی کی جانب سے ملزم کے خلاف مقدمے کی درخواست زیرِ التواء ہے۔

Watch Live Public News