پشاور سی ٹی ڈی تھانے کے مال خانے میں دھماکہ، ایک اہلکار شہید، دو زخمی

پشاور سی ٹی ڈی تھانے کے مال خانے میں دھماکہ، ایک اہلکار شہید، دو زخمی
کیپشن: پشاور سی ٹی ڈی تھانے کے مال خانے میں دھماکہ، ایک اہلکار شہید، دو زخمی

ویب ڈیسک: پشاور سی ٹی ڈی تھانے کے مال خانے میں پڑے بارودی مواد پھٹنے سے دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں دو اہکار زخمی جبکہ ایک اہلکار شہد ہوا ہے۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق سی ٹی ڈی تھانے میں پڑا ہوا پرانا بارودی مواد پھٹ گیا، تھانے میں موجود باقی ایمونیشن کو بھی آگ لگ گئی جس سے دھماکے ہورہے ہے۔ تھانے میں موجود قیدیوں اور عملے کو نکال لیا گیا ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق یہ دہشت گردی کا واقعہ نہیں ہے۔ سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔ پولیس کی جانب سے عوام کو پرسکون رہنے کی اپیل کی جا رہی ہے۔

سی سی پی او پشاور میاں سعید نے دھماکے پر گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی سیکیورٹی فورسز اور پولیس موقع پر پہنچ گی۔ بارودی مواد میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگی جس سے دھماکہ ہوا۔

سی سی پی او پشاور نے مزید بتایا کہ سی ٹی ڈی تھانے میں موجود ملزمان کو یہاں سے نکل لیا گیا ہے۔ ابھی فائربریگیڈ اور دوسرے امدادی ادارے امدادی سرگرمیوں میں حصہ لے رہے ہیں۔ واقعہ کی تحقیقات کر رہے ہیں ابتدائی طور پر اسے دہشت گردوں کا حملہ نہیں قرار دے سکتے۔ انہوں نے بتایا کہ دھماکہ سے عمارت کا ایک حصہ منہدم ہوا ہے باقی کو جزوی نقصان پہنچا ہے۔

Watch Live Public News