کین ولیمسن کا ٹی ٹوئنٹی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

کین ولیمسن کا ٹی ٹوئنٹی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
کیپشن: کین ولیمسن کا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

 ویب ڈیسک: نیوزی لینڈ کے سابق کپتان کین ولیمسن نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔

نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر کین ولیمسن کی ریٹائرمنٹ کی تصدیق کی ہے۔ نیوزی لینڈ بورڈ نے اپنے بیان میں کہا کہ اسٹار کرکٹر نے اعلان کیا ہے کہ وہ ویسٹ انڈیز کے خلاف آئندہ وائٹ بال سیریز میں حصہ نہیں لیں گے۔ تاکہ دسمبر میں ہونے والی ٹیسٹ سیریز پر توجہ مرکوز کر سکیں۔

کین ولیمسن ٹی ٹوئنٹی میں نیوزی لینڈ کے دوسرے سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی ہیں۔

اسٹار کرکٹر نے 2011 میں ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں ڈیبیو کیا اور 93 میچوں میں نیوزی لینڈ کی نمائندگی کی جس میں انہوں نے 18 نصف سنچریوں کی مدد سے 2575 رنز بنائے۔

کین ولیمسن کی کپتانی میں نیوزی لینڈ دو بار ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل اور ایک بار فائنل تک پہنچا۔

Watch Live Public News