ویب ڈیسک: پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان بابر اعظم نے جنوبی افریقہ کے خلاف تیسرے میچ میں شاندار کارکردگی کے بعد سوشل میڈیا پر جذباتی پیغام شیئر کیا جو وائرل ہوگیا۔
بابر اعظم نے ایکس (سابقہ ٹویٹر) پر اپنے پیغام میں لکھا کہ شکر گزار ہوں کہ میں وہی کر رہا ہوں جو مجھے پسند ہے، ان تمام لوگوں کا شکریہ جنہوں نے خاموشی کے دوران مجھ پر یقین کیا۔
Grateful to be back doing what I love ????????
— Babar Azam (@babarazam258) November 2, 2025
Thankful for those who believed when it was quiet ???? pic.twitter.com/OV8faTLMyS
واضح رہے کہ گزشتہ روز کھیلے گئے میچ میں بابر اعظم نے 47 گیندوں پر 68 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر ٹیم کی کامیابی میں مرکزی کردار ادا کیا تھا۔ بابر اعظم کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔
خیال رہے کہ مئی 2024 کے بعد یہ پہلا موقع تھا۔ جب بابر اعظم نے کسی بین الاقوامی میچ میں نصف سنچری بنائی ہے۔
ان کی فارم میں واپسی پر مداحوں نے خوشی اور فخر کا اظہار کیا جب کہ سوشل میڈیا پر ان کے حق میں تعریفی تبصروں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔