(ویب ڈیسک ) ون فائیو پر واردات کی کال موصول ہوتے ہی ڈرون آٹومیٹکلی حرکت میں آجائیں گے۔
سیف سٹیز حکام کے مطابق ون فائیو سسٹم کے ساتھ منسلک ڈاکنگ ڈرون کے ذریعے فوری طور پر ملزمان کا تعاقب کیا جائے گا۔ ون فائیو پر واردات کی کال موصول ہوتے ہی ڈرون آٹومیٹکلی حرکت میں آجائیں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ جدید ترین ڈرون شہر کے دس بڑے تھانوں کی حدود میں بلند وبالا عمارات پر نصب ہونگے۔ ڈرونز کے ورک سٹیشن بھی عمارات پر ہونگے جو آٹومیٹکلی کمانڈ ملتے ہیں خودکار فضا میں ہونگے۔
سیف سٹی حکام کے مطابق ڈاکنگ ڈرون شہر میں 15 کلومیٹر تک پٹرولنگ کرسکے گا۔جدید ترین ڈاکنگ ڈرون کی قیمت 22سے25 لاکھ روپے ہے۔
۔ سیف سٹی حکام کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور 10 ڈارونز کی خریداری کے لئےفنڈز منظوری دے دی گئی ہے۔ لاہور کے بعد مرحلہ وار پنجاب بھر کے لئے ڈیمانڈ و ایریاکے مطابق ڈارونز خریدے جائیں گے۔