ویب ڈیسک: اسلام آباد تھانہ رمنا پولیس کی بڑی کارروائی, ضلعی کچہری کے باہر اسلحہ آتشیں سے فائرنگ کرکے دو افراد کو قتل اور ایک شخص کو زخمی کرنے کےمقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم کو گرفتار کرلیا۔
پولیس نے دوہرے قتل اور ایک شخص کو زخمی کرنے میں ملوث اشتہاری مجرم شاہد سعید کو گرفتار کرلیا۔
مجرم نے ساتھی ملزمان کے ہمراہ تھانہ رمنا کی حدود ضلع کچہری کے باہر مقتول تفسیر حسین شاہ اور واجد کو اسلحہ آتشیں سے فائرنگ کرکے قتل جبکہ نذیر عباسی کو شدید زخمی کر دیا تھا۔
پولیس ٹیم نے جدید تکنیکی اور سائنسی تقاضوں پر تفتیش کرتے ہوئے وقوعہ میں ملوث اشتہاری مجرم شاہد سعید کو گرفتار کرلیا۔
گرفتار مجرم راولپنڈی اور اسلام آباد کے متعدد مقدمات میں سابقہ ریکارڈ یافتہ ہے ۔
ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد محمد شعیب خان مجرم کو ٹھوس شواہد کی روشنی میں چالان عدالت کرکے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔