مشرف علی زیدی وزیراعظم شہباز شریف کے ترجمان برائے بین الاقوامی میڈیا تعینات 

مشرف علی زیدی وزیراعظم شہباز شریف کے ترجمان برائے بین الاقوامی میڈیا تعینات 

(ویب ڈیسک ) وزیراعظم نے مشرف علی زیدی کو اپنا ترجمان مقرر کئے جانے کی منظوری دے دی ہے۔وزیراعظم شہباز شریف کی منظوری کے بعد وزیراعظم آفس کی جانب سے نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا۔

وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ  نے مشرف علی زیدی کو وزیراعظم کا ترجمان برائے غیر ملکی میڈیا تعینات ہونے پر مبارکباد دی۔

عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ   مشرف علی زیدی کی تعیناتی ہماری ٹیم میں بہترین اضافہ ہے،گزشتہ چند مہینوں کے دوران مشرف علی زیدی کے ساتھ کام کرنا شاندار تجربہ رہا،آئندہ بھی اس اشتراک کو جاری رکھنے کا منتظر ہوں، مشرف علی زیدی کی تعیناتی سے پاکستان کا بیانیہ مزید بلندیوں تک پہنچے گا۔

Watch Live Public News