نیٹ میٹرنگ کی قیمت میں کمی کرنے کا فیصلہ

نیٹ میٹرنگ کی قیمت میں کمی کرنے کا فیصلہ

ویب ڈیسک:وفاقی حکومت نے سردیوں کے سیزن میں دن کے دوران گرڈ کی بجلی کی طلب میں کمی اور دن کی دھوپ سے اضافی بجلی پیداہونےکے خطرے کے پیش نظر نیٹ میٹرنگ(net metering) کی قیمت میں کمی پرغور شروع کردیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق نیٹ میٹرنگ کی قیمت 22 روپے کو کم کرکے 11.30 روپے فی یونٹ کرنے پرغور ہورہا ہے اور وزیراعظم نے اس سلسلے میں متعلقہ حکا م کو قیمتوں پر نظرثانی کی ہدایت کر دی ہے۔

سرکاری ڈیٹا کے مطابق چھتوں پر لگے ہوئے سولر سسٹم کی تیزرفتارتوسیع سے گرڈ کے ذریعے   بجلی کی فروخت میں 3.2ارب یونٹ کمی آئی۔اس سے ڈسٹری بیوشن کمپنیوں کےمنافع میں 101 ارب روپے کمی آئی جس سے ٹیرف کو 0.9کلوواٹ آورتک بڑھانا پڑا۔

پاورڈویژن کے تخمینے میں متنبہ کیا گیا ہے کہ مالی سال 2034 میں یہ اعدادوشمار بڑھ کر18.8ارب یونٹ تک بڑھ سکتے ہیں جس کا مطلب 545 ارب روپے اثر ہے اورصارفین پر اس کا اثر 5سے 6روپے فی یونٹ تک ہوسکتا ہے۔

عہدیداروں کا کہنا ہے کہ یہ معاملہ ایک سنجیدہ ایشو بن گیا ہے جس کے بعد   وزیراعظم نے براہ راست اس معاملے میں مداخلت کی ہے۔

Watch Live Public News