(ویب ڈیسک ) سلمان اکرم راجہ اور شاہ محمود قریشی نے موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال بھی کیا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی جنرل سیکرٹری سلمان اکرم راجہ پی کے ایل آئی ہسپتال پہنچے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سلمان اکرم راجہ نے شاہ محمود قریشی سے ہسپتال میں ملاقات کی۔ سلمان اکرم راجہ نے شاہ محمود قریشی کی عیادت کی۔اس موقع پر راجہ سلمان اکرم کے ساتھ شوکت بسرا اور ظہر بابر بھی موجود تھے۔
ذرائع کے مطابق سلمان اکرم راجہ اور شاہ محمود قریشی نے موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال بھی کیا۔