پاکستان مسلم لیگ (ن) رہنما بابر خان عمر زئی پہاڑ سے گر کر جاں بحق

پاکستان مسلم لیگ (ن) رہنما بابر خان عمر زئی پہاڑ سے گر کر جاں بحق

ویب ڈیسک:پاکستان مسلم لیگ (ن) چارسدہ کے سینئر نائب صدر بابر خان عمرزئی پہاڑ سے گر کر جاں بحق،  بابر خان عمرزئی نتھیاگلی کے سیاحتی مقام پر حادثے کا شکار ہوئے۔

تفصیلات کے مطابق بابر خان دوستوں کے ساتھ سیر و تفریح کے لیے گلیات جا رہے تھے،  راستے میں گاڑی رکنے پر بابر خان عمرزئی پہاڑ سے نیچے گر گئے، حادثے میں گاڑی اور دیگر افراد محفوظ رہے۔

بابر خان کی لاش ایک گھنٹے کے ریسکیو آپریشن کے بعد برآمد ہوئی، ریسکیو ٹیم، پولیس اور مقامی افراد نے مل کر آپریشن مکمل کیا۔

مرحوم بابر خان کا تعلق عمرزئی چارسدہ سے تھا، بابر خان عمرزئی حال ہی میں مسلم لیگ (ن) میں شامل ہوئے تھے۔

بابر خان پی کے 63 کے انتخابات میں حصہ لینے کے لیے سرگرم تھے، بابر خان عمران خان کے قریبی دوست طاہر خان کے صاحبزادے تھے۔ 

Watch Live Public News