پبلک نیوز ہیڈلائنز، دوپہر 12 بجے،02 اکتوبر 2021

پبلک نیوز ہیڈلائنز، دوپہر 12 بجے،02 اکتوبر 2021
وزیر اعظم کےبیان کے پس منظر کو سامنے رکھا جائے،ریاست پاکستان آگ اور خون کے دریا سے ہوکر نکلی ہے ،فواد چودھری کا ویڈیو پیغام ،کہاکالعدم ٹی ٹی پی میں کچھ لوگ پاکستان کے ساتھ وفا کاعہد نبھانا چاہتے ہیں، ہمارا ماننا ہےکہ ایسے لوگوں کوموقع دینا چاہیے کالعدم ٹی ٹی پی سے بات چیت کی ابتدا ہو رہی ہے،سانحہ اےپی ایس میں ملوث افراد الگ ہیں ،وزیر داخلہ شیخ رشید کی میڈیا سے گفتگو، کہاجنہوں نے ہتھیار ڈال دئیے ہیں ان سے لڑائی نہیں کریں گے،کوئی سپر پاور ہمارے بغیر کسی سے مذاکرات نہیں کر سکتی کالعدم ٹی ٹی پی کے کچھ گروپس سےمذاکرات جاری ہیں،وزیر اعظم عمران خان کا انٹرویو، کہاکالعدم ٹی ٹی پی کے بعض لوگ امن مذاکرات کے لیے رضامند ہیں،بات چیت افغان طالبان کے تعاون سے افغانستان میں ہو رہی ہے،کالعدم جماعت ہتھیار ڈال دے تو معاف کردیں گے،کہا مسائل طاقت کے بجائے مذاکرات سے ہی حل کئے جاسکتے ہیں افغانستان کو باہر سے کنٹرول کرنے کی بات خام خیالی ہے، ہم چاہتے ہیں افغانستان میں جامع حکومت بنے،وزیر اعظم عمران خان کا ترک ٹی وی کو انٹرویو،کہاامریکی پالیسی کی مخالفت پرہمیں طالبان کا حمایتی کہاجاتا ہے،امید ہےامریکہ افغان حکومت کو تسلیم کرلےگا،مذاکرات ہی آگے بڑھنے کا واحد راستہ ہے

Watch Live Public News

مصنّف پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ ابلاغیات سے فارغ التحصیل ہیں اور دنیا نیوز اور نیادور میڈیا سے بطور اردو کانٹینٹ کریٹر منسلک رہے ہیں، حال ہی میں پبلک نیوز سے وابستہ ہوئے ہیں۔