کراچی ( پبلک نیوز) معروف کامیڈین و اداکار عمر شریف کے بیٹے نے والد کی تدفین کے حوالے سے خواہش کا اظہار کیا ہے۔ کراچی میں موجود عمر شریف کے بیٹے نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے تصدیق کی کہ والد اب ہم میں نہیں رہے اور خالق حقیقی سے جاملے ہیں، سب سے اپیل ہےکہ مغفرت کے لیے دعا کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ والد کی خواہش تھی کہ تدفین عبداللہ شاہ غازی کے مزار میں ہو۔ سندھ حکومت سے عبداللہ شاہ غازی کےمزار میں تدفین کی درخواست کی ہے۔ سندھ حکومت نے اداکار عمر شریف کی تدفین عبداللّٰہ شاہ غازی قبرستان میں کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ان کی کی تدفین کے لیے حضرت عبداللّٰہ شاہ غازی قبرستان میں کرنے کے انتظامات کئے جارہے ہیں۔ صوبائی وزیر اطلاعات سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ مرحوم عمر شریف کی خواہش کے مطابق ان کی تدفین حضرت عبداللّٰہ شاہ غازی قبرستان میں کرنے کے انتظامات سندھ حکومت کررہی ہے۔