سندھ حکومت کے تحت تیار ہونے والی فلم میرا لیاری آسکر ایوارڈ کی دوڑ میں شامل، شرجیل انعام میمن

سندھ حکومت کے تحت تیار ہونے والی فلم میرا لیاری آسکر ایوارڈ کی دوڑ میں شامل، شرجیل انعام میمن

(ویب ڈیسک)   سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا کہ  فلم "میرا لیاری" کا آسکر ایوارڈ کی نامزدگی کی دوڑ میں شامل ہونا پاکستان اور بالخصوص سندھ کے لیے ایک اہم اعزاز ہے، سندھ حکومت صوبے میں فلم، ثقافت اور تخلیقی صنعتوں کے فروغ کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔

سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کی زیر صدارت محکمہ اطلاعات کے فلم بورڈ کا اہم اجلاس ہوا،جس میں  فلمی منصوبوں اور او ٹی ٹی پلیٹ فارمز سے اشتراک پر پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اجلاس میں صوبے میں فلم انڈسٹری کے فروغ، جاری فلمی منصوبوں اور مستقبل کی حکمت عملی پر تفصیلی غور کیا گیا۔اجلاس میں سیکریٹری اطلاعات کاشف گلزار شیخ، ڈائریکٹر جنرل اطلاعات معز پیرزادہ شریک ہوئے۔ڈائریکٹر فلمز حزب اللہ میمن، بورڈ ممبران وقاص رضوی، سلیم خان، احتشام انصاری، رب نواز اور دیگر متعلقہ حکام نے بھی شرکت کی ۔

اجلاس کو بریفنگ دی گئی کہ محکمہ اطلاعات کے تحت جاری فلم پروجیکٹس کا پہلا مرحلہ کامیابی کے ساتھ مکمل کر لیا گیا ہے۔مختلف قومی و بین الاقوامی او ٹی ٹی پلیٹ فارمز اور متعلقہ اداروں کے ساتھ منصوبوں کی نمائش اور تقسیم پر مذاکرات جاری ہیں۔

اس موقع پر   شرجیل انعام میمن نے کہا کہ  فلم "میرا لیاری" کا آسکر ایوارڈ کی نامزدگی کی دوڑ میں شامل ہونا پاکستان اور بالخصوص سندھ کے لیے ایک اہم اعزاز ہے، سندھ حکومت صوبے میں فلم، ثقافت اور تخلیقی صنعتوں کے فروغ کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ  فلمی صنعت ثقافت اور مثبت تشخص کو اجاگر کرنے کے ساتھ روزگار، سرمایہ کاری اور تخلیقی مواقع بھی پیدا کرتی ہے،حکومت کی کوشش ہے کہ سندھ کو فلم سازی کا ایک مضبوط اور جدید مرکز بنایا جائے، اگر فلم "میرا لیاری" آسکر کی نامزدگی حاصل کرنے میں کامیاب ہوتی ہے تو یہ تاریخی سنگ میل ثابت ہوگا۔

Watch Live Public News