فلم ’گجنی‘ سے شہرت پانے والی اداکارہ آسین کس حال میں اور کہاں؟

فلم ’گجنی‘ سے شہرت پانے والی اداکارہ آسین کس حال میں اور کہاں؟

ویب ڈیسک:بالی ووڈ کی کئی اداکاراؤں نے اپنے کیرئیر میں اتار چڑھاؤ شروع ہوتے ہی شادی کر لی اور انڈسٹری کو ہمیشہ کے لیے الوداع کہہ دیا جن میں ایک نام آسن تھوٹمکل کا بھی ہے۔تفصیلات کےمطابق ساؤتھ سنیما میں اپنا اسٹارڈم قائم کرنے کے بعد آسن تھوٹمکل نے بالی وڈ میں قدم رکھا اور اکشے کمار، عامر خان، اور سلمان خان جیسے سپر اسٹارز کے ساتھ بلاک بسٹر ہٹ فلمیں دیں۔

 آسن نے بالی ووڈ میں قدم رکھتے ہی اپنی پہلی فلم سے ہی باکس آفس پر تاریخ رقم کردی تھی,ان کی پہلی فلم سپر سٹار عامر خان کے ساتھ تھی، آسن نے 2008 میں عامر خان کے ساتھ فلم ' گجنی' سے بالی وڈ میں قدم رکھا, یہ ان کی تامل فلم ' گجنی' کا ہندی ریمیک تھا، اس فلم نے تامل زبان میں بھی باکس آفس پر دھوم مچا دی تھی۔

' گجنی' بالی وڈ کی پہلی فلم تھی جس نے باکس آفس پر 100 کروڑ روپے کا جادوئی ہندسہ عبور کرکے تاریخ رقم کی، پہلی ہٹ فلم کے بعد آسن نے اکشے کمار، اجے دیوگن اور ابھیشیک بچن کے ساتھ کئی ہندی فلموں میں کام کیا جس میں ہاؤس فل 2، کھلاڑی 786 اور  ریڈی قابل ذکر ہیں۔

آسن کی آخری فلم 2015 میں ابھیشیک بچن اور رشی کپور کے ساتھ ریلیز ہوئی تھی جس کا نام 'آل اِز ویل' تھا جو باکس آفس پر بری طرح فلاپ ہوئی تھی,اس فلم کے بعد اداکارہ نے مائیکرو میکس کے شریک بانی راہول شرما سے شادی کی اور پھر فلم انڈسٹری کو خیر باد کہہ دیا,اب وہ اپنی بیٹی اور شوہر کے ساتھ اپنی فیملی لائف سے لطف اندوز ہو رہی ہیں۔

 اگرچہ اداکارہ کو انڈسٹری کو چھوڑے ہوئے 9 سال ہوچکے ہیں لیکن وہ اپنے کامیاب کیریئر اور اپنے شوہر کی بے پناہ دولت کی بدولت آج بھی ٹھیک ٹھاک امیر ہیں۔


 

Watch Live Public News