اچھی نوکری کے حصول کیلئے اسلامی وظیفہ

اچھی نوکری کے حصول کیلئے اسلامی وظیفہ
کیپشن: اچھی نوکری کے حصول کیلئے اسلامی وظیفہ

ویب ڈیسک: آج کے دور میں اچھی نوکری کا حصول ہر نوجوان کا خواب ہے، لیکن اکثر لوگ بھرپور محنت اور قابلیت کے باوجود اپنی منزل تک نہیں پہنچ پاتے۔ ایسے میں دینِ اسلام ہمیں یہ یقین دلاتا ہے کہ اللہ تعالیٰ سے رجوع اور دعا کے ذریعے رزق کے دروازے کھل سکتے ہیں۔ 

قرآن و حدیث میں کئی ایسی دعائیں اور وظائف بیان کیے گئے ہیں جو نہ صرف دل کو سکون دیتے ہیں بلکہ بندہ مومن کے رزق اور روزگار میں برکت کا ذریعہ بھی بنتے ہیں۔

دارالافتاءجامعۃ العلوم الاسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن کراچی کی ویب سائٹ پر نوکری کے حصول کیلئے پوچھے گئے سوال پرتفصیلی وظیفہ شائع کیا گیا ہے۔ جو کہ قارئین کیلئے پیش خدمت ہے۔

سوال

 آپ ایسا کوئی وظیفہ یا دعا بتادیں کہ جس کے کرنے سے میری کوئی نوکری لگ جائے جلد از جلد بغیر رشوت کے ۔

جواب

 آپ   پنج  وقتہ  نماز  کا اہتمام کریں، اور فرض نمازوں کے بعد اور تہجد میں اللہ تعالیٰ سے دعا کریں، اور   استغفار کی کثرت کریں، اس پر فراوانی رزق کا وعدہ قرآنِ مجید و احادیثِ  مبارکہ میں موجود ہے۔

نیز درج ذیل وظیفہ پڑھنے کا اہتمام کریں :

1: ہر نماز کے بعد تین سورہ فاتحہ اور تین بار آیت الکرسی پڑھ کر دعا کرلیجئے۔

2: درجِ ذیل وظائف میں سے کوئی سا وظیفہ پڑھ سکتے ہیں:

1-   فرض نمازوں كي پابندی کے  ساتھ ساتھ   فجر  کی نماز کے بعد ستر مرتبہ مندرجہ ذیل آیت پڑھیں:

 اَللَّهُ لَطِيفٌ بِعِبَادِهِ يَرْزُقُ مَن يَشَاءُ وَهُوَ الْقَوِيُّ العَزِيزُ ( الشورٰي، رقم الآیۃ:19)

2-    ہر نماز کے بعد سات مرتبہ اور چلتے پھرتے درج ذیل دعا کا اہتمام کریں:

"اَللّٰهُمَّ اكْفِنِيْ بِحَلاَلِكَ عَنْ حَرَامِكَ وَ أَغْنِنِيْ بِفَضْلِكَ عَنْ مَنْ سِوَاكَ".

3-  ہر مشکل اور پریشانی کے حل کے لیے مندرجہ ذیل تسبیح صبح اورشام سات سات مرتبہ پڑھیں ۔

’’حَسْبِىَ اللَّهُ لاَ إِلَهَ إِلاَّ هُوَ عَلَيْهِ تَوَكَّلْتُ وَهُوَ رَبُّ الْعَرْشِ الْعَظِيمِ‘‘. (سورۃ التوبۃ:119)

آپ کے مسائل اور ان کا حل میں ہے:

سوال:  مولانا صاحب! میں انٹرپاس نوجوان ہوں، نوکری نہیں ملتی، کوئی وظیفہ تحریر فرمادیجئے۔

جواب: ہر نماز باجماعت تکبیر کی پابندی کے ساتھ ادا کیجئے اور نماز کے بعد تین بار سورہٴ فاتحہ اور تین بار آیت الکرسی پڑھ کر دُعا کیا کیجئے، والسلام۔

(اوراد ووظائف، نوکری کے لئے وظیفہ، ج:4، ص:249، ط:مکتبہ لدھیانوی)

فقط واللہ اعلم

فتوی نمبر : 144403101745

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

اس وظیفے کو پڑھنے کیلئے  جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن کے دارالافتاء  کی ویب سائٹ پر جا کر مطالعہ کر سکتے ہیں۔

Watch Live Public News