ایس آئی  ایف سی کی معاونت سے ترک سرمایہ کاری اور تجارت میں نیا سنگ میل عبور

ایس آئی  ایف سی کی معاونت سے ترک سرمایہ کاری اور تجارت میں نیا سنگ میل عبور
کیپشن: ایس آئی  ایف سی کی معاونت سے ترک سرمایہ کاری اور تجارت میں نیا سنگ میل عبور

ویب ڈیسک: ایس آئی ایف سی  کے تعاون سے  ترکیہ کے ساتھ پانچ  ارب ڈالر تجارتی ہدف کی جانب اہم پیش رفت۔ ایس آئی ایف سی کی جانب سے ترکیہ کے لیے کراچی میں ایک ہزار ایکڑ   پر ایکسپورٹ پروسیسنگ زون کی پیشکش کی گئی ہے ۔

ایس آئی ایف سی  نے سرمایہ کاری کے  فروغ  کیلئے خصوصی صنعتی زون منصوبہ کا آغاز کر دیا ۔ وزیراعظم شہباز شریف  کی اپریل 2025 میں پیش کردہ تجویز پر عمل درآمد کی وجہ سے دو طرفہ تجارت کی راہیں ہموار ہوئیں۔ اقدام کا مقصد سرمایہ کار دوست ماحول کے ذریعے صنعتی پیداوار اور برآمدی شعبوں میں ترک سرمایہ کاری کو فروغ دینا  ہے ۔ ترک کمپنیوں کے لیے ایکسپورٹ پروسیسنگ زون میں مؤثر سہولیات، تجارتی اخراجات میں کمی کا امکان ہے۔

ماہرین کے مطابق ایکسپورٹ پروسیسنگ زون  کے قیام سے کراچی تا وسطی ایشیا اور خلیج ممالک تک باآسانی تجارت ممکن ہو گی۔ ایس آئی ایف سی کی کاوشوں کی بدولت ملک میں سرمایہ کاری کے لیے  عالمی برادری کا اعتماد بحال ہو گیا ہے۔

Watch Live Public News